سجاول ریڈنگ سے زیادہ بل بھیجنے پر گیس صارفین کا احتجاج

درست کرنا ہمارے اختیار میں نہیں، افسران، درست بل ارسال کیے جائیں، مظاہرین


Nama Nigar August 22, 2013
گیس بل میں ہزاروں روپے اضافی رقم لگا کر ارسال کرنے پر صارفین نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر پہنچ کر احتجاج کیا۔

سجاول کے گیس صارفین کو میٹر ریڈنگ سے زیادہ بل ارسال کرنے پر صارفین کا احتجاج، زیادہ بل بھیج کر مزید پریشانی میں مبتلا کیا جارہا ہے۔

اضافی بل واپس نہیں لیے گئے تو احتجاج کرینگے، مظاہرین کا الٹی میٹم۔ تفصیلات کے مطابق سجاول شہر کے گھریلو صارفین کے گیس بل میں ہزاروں روپے اضافی رقم لگا کر ارسال کرنے پر صارفین نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر پہنچ کر احتجاج کیا۔ انھوں نے مقامی افسران سے بل کی درستگی کرنے کا مطالبہ کیا۔



تاہم افسران نے کہا کہ گیس بل درست کر کے دینا ہمارے اختیار میں نہیں، اس کے لیے آگے رابطہ کریں۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والے رشید میمن ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک طرف مہنگائی نے عوام کو ایک وقت کی روٹی کیلیے پریشان کر رکھا ہے دوسری جانب گھریلو صارفین کو 6 ہزار سے8 ہزار تک اضافی بل روانہ کر کے مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا گیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ گیس میٹرریڈنگ کے تحت بل بنا کر دیے جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں