آلودگی کیخلاف احکامات کی تعمیل نہیں ہورہی کیا حکومت سو رہی ہے سپریم کورٹ

وفاقی اور صوبائی حکومتیں ماحولیاتی کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں کر رہیں، جسٹس عمر عطاء بندیال

وفاقی اور صوبائی حکومتیں ماحولیاتی کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں کر رہیں، جسٹس عمر عطاء بندیال فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی، کیا حکومت سو رہی ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا۔


جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی اہم مسئلہ ہے، لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں ماحولیاتی کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں کر رہیں، فیکٹریوں کی چمنیوں سے زہر پھیل رہا ہے، زہریلا پانی ٹھکانے لگانے کا بھی کوئی بندوبست نہیں، عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی، کیا حکومت سو رہی ہے؟۔

عدالت نے سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔
Load Next Story