برساتی پانی کی عدم نکاسی سے مچھروں کی بہتات
اسپتالوں میں مریضوں کا رش، ملیریا ڈپارٹمنٹ کی عدم توجہی اور کرپشن کے باعث اسپرے نہیں کرایا گیا، شہریوں کا اظہار تشویش
بدین اور نواح کے مختلف دیہات میں مچھر مار اسپرے نہ ہونے سے ملیریا پھیلنے لگا۔
روزانہ سیکڑوں افراد اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مریضوں کا تانتا بندھ گیا، حالیہ بارشوں کے بعد برساتی پانی کی عدم نکاسی اور مچھر مار اسپرے نہ ہونے سے ضلع بدین میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا ہے، روزانہ سیکڑوں افراد اسپتالوں کا رخ کرنے لگے، ضلع بدین کے شہروں گولارچی، تلہار، ماتلی، ٹنڈوباگو، سیرانی، پنگڑیو، نندو، شادی راج، کھوسکی، کڈھن سمیت سیکڑوں چھوٹے بڑے دیہات میں گزشہ ایک سال سے مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا۔
ضلع کے مختلف شہروں اور دیہات میں نکاسی آب کے ناقص انتظام اور بارشوں کا پانی کھڑے رہنے کی وجہ سے مچھروں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ملیریا وبائی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ضلع کے سرکاری اسپتالوں اور نجی کلینکوں پر روزانہ سیکڑوں مریض آرہے ہیں، بدقسمتی سے ملیریا ڈپارٹمنٹ کے افسران کی نااہلی اور عدم توجہی و کرپشن کے باعث ضلع میں مچھر مار اسپرے نہیں کرایا گیا اور اسپرے کے لیے آنے والی بھاری رقم خورد برد کر لی گئی ہے، شہریوں ، رفیق خاصخیلی، امان اللہ کورائی، نور حسن سولنگی، بچل سومرو نے صوبائی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور مچھر مار اسپرے کرا کر مچھروں سے نجات دلائی جائے۔