الیکشن ڈیوٹی پر نہ پہنچنے والے سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسرعبدالرزاق نے حکم جاری کیا تھا، 2درجن ملازمین نہیں پہنچے


Nama Nigar August 22, 2013
ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر عبدالرزاق نے غیر حاضر تمام سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے ضمنی الیکشن میں ڈیوٹیوں پر نہ پہنچنے والے 2درجن سے زائد سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفس میں تمام سرکاری ملازمین کو ڈیوٹیوں پر پہنچنے کا حکم جاری ہوا تھا مگر میرپوربٹھورو، دڑو کے رہائشی 2 درجن سے زائد سرکاری ملازمین ڈی آر او آفس میں نہیں پہنچے۔



جس پر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر عبدالرزاق نے غیر حاضر تمام سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں