اقرا عزیز کو یاسر حسین کے متنازع بیان کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا

آگر آپ لوگ کسی کو اچھے بُرے کی تمیز سکھانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، اقرا عزیز


April 30, 2019
آگر آپ لوگ کسی کو اچھے بُرے کی تمیز سکھانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، اقراعزیز۔ فوٹو: فائل

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کو یاسر حسین کے خواجہ سرا کے حوالے سے متنازع بیان کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا۔

یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈرامہ 'دردانہ' میں خواجہ سرا کا کردار کی جھلک جاری کی تھی۔ تصویر پر ایک صارف نے یاسیر حسین سے سوال کیا تھا کہ اس کردار کے کے لئے اصل خواجہ سرا کی خدمات حاصل کیوں نہیں کرتے جس پر یاسر حسین نے سیدھا جواب دینے کے بجائے مداح کو یہ جواب دیا کہ 'آپ کو یہ جاب چاہئے'۔ اداکار کے تلخ انداز میں جواب دینے پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس موقع پر رہنمائی کرنے کے بجائے اداکارہ اقرا عزیز اُن ہی کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔

اقراء عزیز نے یاسر حسین کی تصویر پر تلخ لہجہ میں جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نفرت زدہ کمنٹس کرنے والوں نے مایوس کیا ہے،آپ لوگ خود کو انسان کہتے ہیں اور دنیا کو بہتر بنانے کے لئے مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ ہی وہ لوگ ہیں جوکہ کسی خواجہ سرا کو اپنا پڑوسی بھی نہ بنائیں۔



اقراء نے یہ بھی کہا کہ آگر آپ لوگ کسی کو اچھے بُرے کی تمیز سکھانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ آپ خود کیا غلط کر رہے ہیں اور اسی کے تحت آج ہمیں خواجہ سراؤں کے برابری کے حقوق کے لئے مہم چلانی پڑ رہی ہے جوکہ اُن کا حق ہے لیکن ہم انہیں نہیں دیتے کیوں کہ آپ میں سے ہی کوئی نہ کوئی انہیں دل سے قبول نہیں کرتا جب کہ ہمیں ہر کسی کی عزت کرنا چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یاسر حسین خواجہ سرا کے کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آپے سے باہر

اداکارہ نے یاسر حسین کی حمایت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں کسی کی مخالفت نہیں کرنا چاہتی لیکن اچھائی کی شروعات خود سے کریں نہ کہ فنکار کے کسی کمنٹ کو غلط انداز میں سمجھ کر اپنے نمبر بڑھائیں۔



فروہ نامی صارف نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اقرا عزیز واقعی میں یاسر حسین کے بے معنی اور گھٹیا لطیفوں پر حمایت کر رہی ہیں۔ پیار اندھا ہوتا ہے۔

https://twitter.com/EidSahib/status/1122478037537370114

ایک صارف نے کہا کہ یاسر حسین نے اب تک اپنے اُس بیان پر معافی نہیں مانگی لیکن اقرا عزیز عجیب و غریب انداز میں یاسر حسین کا دفاع کر رہی ہیں لیکن اب اقرا کا دفاع کون کرے گا؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں