پی ٹی اے نے موبائل فون آپریٹرز کے فرنچائزز پرموبائل رجسٹریشن سروس کا آغازکردیا

تمام فرنچائزز اور کسٹمر سروس سینٹرز کی فہرست پی ٹی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔


ویب ڈیسک April 30, 2019
تمام فرنچائزز اورکسٹمرسروس سینٹر ز کی فہرست پی ٹی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ فوٹو:فائل

پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائززپربھی موبائل رجسٹریشن سروس کاآغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائل ڈیوائسز کی آئی ایم ای آئی کے اندراج کے خواہشمند صارفین کی آسانی کے لئے پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل فون آپریٹرز کی فرنچائزز پر بھی موبائل رجسٹریشن سروس کا آغاز کردیا ہے، اور تمام فرنچائزز اورکسٹمرسروس سینٹر ز کی فہرست پی ٹی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: غیر منظور شدہ موبائل فون کا استعمال ممکن نہیں

اس سے پہلے پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کے لیے جو طریقہ کار وضح کیا گیا تھا وہ انتہائی پیچیدہ اور مشکل ہے، آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کرنا یا کسی بھی موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر *#06# ڈائل کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے، آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر بھیجنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے 4 میں سے کوئی ایک جواب موصول ہوگا پہلی صورت میں موبائل سیٹ کی تصدیق ہوگی جس کا مطلب ہے کہ متعلقہ فون پی ٹی اے کی منظوری سے قانونی طریقے سے درآمد کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موبائل فونز کی درآمد کےلئے پی ٹی اے کلیئرنس لازمی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |