خط کے معاملے پرقابل قبول ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان

سپریم کورٹ کو عندیہ دیا جائیگا کہ حکومت خط لکھ دیگی،وزیرقانون ڈرافٹ تیارکرچکے

سپریم کورٹ کو عندیہ دیا جائیگا کہ حکومت خط لکھ دیگی،وزیرقانون ڈرافٹ تیارکرچکے ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سپریم کورٹ میں وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی (آج)پیرکوپیشی کے موقع پرحکومت کی جانب سے ایک ایساڈرافٹ عدالت میں پیش کیے جانے امکان ہے جس میں عدالت کویہ عندیہ دیاجائے گا کہ وہ سوئس حکام کوخط لکھنے کی طر ف جارہی ہے۔


اتوارکوایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں حکومتی حلقوں میں طویل مشاورت کاسلسلہ جاری رہااگرچہ بعض شخصیات نے وزیراعظم کوعدالت میں پیش نہ ہونے کامشورہ دیاتاہم وزیراعظم کی عدالت میں پیشی کے حامیوں کاپلڑابھاری رہا۔ رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ آج عدالت میں ایک قابل قبول ڈرافٹ پیش کیاجائے جس میں عدالت کویہ عندیہ دیاجائے گاہم خط لکھ دیں گے ۔

رپورٹ کے مطابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اس ڈرافٹ پرکام کرچکے ہیں تاہم بظاہروہ اس کی تردیدکررہے ہیں ۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیرقانون بابراعوان کے دور میں کافی تناؤ کی صورتحال تھی تاہم فاروق ایچ نائیک نے وزیرقانون کاعہدہ سنبھالنے کے بعدپارٹی کی لیڈرشپ کوقائل کیاکہ ہمیں عدالت کے اندرقانونی پہلوؤ ں پرتمام آپشنزاستعمال کرناچاہئیں یہی وجہ ہے کہ عدلیہ اورحکومت کے درمیان تناؤکی صورتحال میںکافی کمی آئی۔

Recommended Stories

Load Next Story