کوسٹ گارڈز نے 35 ارب روپے کی 350 کلوگرام چرس پکڑلی

کوسٹ گارڈ ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ترجمان


Staff Reporter April 30, 2019
کوسٹ گارڈ ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ترجمان (فوٹو : فائل)

کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے ساحلی مقام پر 350 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت 3 ارب45 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سمندر کے راستے بیش قیمت منشیات اسمگل کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور اولڈ میرین (جیوانی) کے علاقے میں سمندر کے کنارے مشکوک جگہ کی چیکنگ کی تو اس دوران زمین کے اندر چھپائی گئی، 350 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی اس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3 ارب 45 کروڑ 45 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈ ہر قسم کی اسمگنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔