حکومت کو گٹکے کی فروخت کیخلاف قانون بنانے کا حکم

90 فیصد میں سے 82 فیصد منہ اور گلے کا کینسر تمباکو کی وجہ سے ہوتا ہے،محکمہ قانون کا عدالت میں جواب جمع

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے، مین پوری کی فروخت پر پابندی اور قوانین بنانے سے متعلق آئی جی سندھ کو شہربھر میں گٹکا اور مین پوری فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو گٹکے مین پوری کی فروخت پر پابندی اور قوانین بنانے سے متعلق مزمل ممتاز میؤ ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی،محکمہ قانون سندھ نے جواب عدالت میں جمع کرادیا۔


داخل کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ گٹکے، مین پوری پر پابندی سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے، سندھ پروبیہشن آف پری پریشن مینوفیکچرنگ اسٹوریج سیل اینڈ یوز آف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2018 کیبنٹ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

محکمہ قانون سندھ نے اپنے جواب میں اعتراف کیا کہ 90 فیصد میں سے 82 فیصد منہ اور گلے کا کینسر تمباکو کی وجہ سے ہوتا ہے، گٹکے پر پابندی سے متعلق نئے ایکٹ کے تحت ایک سال سے 3 سال تک قید کی سزا اور جرمانہ ہوسکے گا، مزمل ممتاز میو ایڈوکیٹ نے گٹکے پر پابندی سے متعلق درخواست دائر کررکھی ہے۔
Load Next Story