ایف بی آر کا چھاپہ 2 کروڑ مالیت کے غیرقانونی سگریٹ پکڑلیے

جعلی و نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے و بیچنے والوں کے خلاف ایف بی آر کاکریک ڈاؤن تیز


Irshad Ansari May 01, 2019
جعلی و نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے و بیچنے والوں کے خلاف ایف بی آر کاکریک ڈاؤن تیز۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر میں جعلی و نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے و بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

ایف بی آر کی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے چھاپہ مارکر 2 کروڑ روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ لوکل برانڈ سگریٹ کے 880 کارٹن پکڑ لیے ہیں۔

مذکورہ افسر نے بتایا کہ ایف بی آر کو ڈائریکٹریٹ انٹیلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیولاہور کی طرف سے رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ابتدائی انکوائری میں جعلی و نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے ذخیرہ کے حامل ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے اور اس چھاپے کے دوران ویئر ہاؤس سے 2کروڑ روپے کے لگ بھگ مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ مقامی برانڈ کے سگریٹ ضبط کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں