امریکا یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک متعدد زخمی

پولیس نے فائرنگ کرنے والے حملہ آور شخص کو حراست میں لے لیا جو کہ اسی یونیورسٹی کا طالب علم ہے، حکام


ویب ڈیسک May 01, 2019
پولیس نے فائرنگ کرنے والے حملہ آور شخص کو حراست میں لے لیا جو کہ اسی یونیورسٹی کا طالب علم ہے، حکام۔ فوٹو: ٹوئٹر

امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا کے شہر شیرولیٹ میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی حالت نازک ہے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب حکام کے مطابق پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کرنے والے حملہ آور شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو کہ اسی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے یونیورسٹی کیمپس کو بند کر دیا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔