افغانستان طالبان کا خودکش حملہ پولیس کمانڈر سمیت 13 افراد ہلاک

افغان نائب صدربھارت پہنچ گئے، پرنب مکھرجی سے ملاقات، بھارتی تاجروں کوافغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت


آن لائن/AFP August 22, 2013
افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع کنڑ میں سیکیورٹی اہلکار سڑک کنارے کیے گئے بم دھماکے کے بعد جائے وقوع کا معائنہ کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: افغانستان میں طالبان کے خودکش حملے میںسیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبہ لوگر میں ایک خودکش حملہ آور نے رینجرز کی گاڑی کے قریب آکر خودکودھماکے سے اڑادیا جسکے نتیجے میں افغان لوکل پولیس کمانڈر سمیت 8 افراد موقع پر جبکہ 6 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں دم توڑ گئے۔ ادھر صوبہ ننگرہار میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔



دریں اثنا افغانستان کے نائب صدر کریم خلیلی بھارت کے 3 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے جہاں انھوں نے بھارت سے صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔ وہ بھارت سے فوجی مدد کے حصول کے لیے مذاکرات کرینگے۔ بھارت کی جانب سے افغانستان کی فوجی مدد کرنے پرآمادگی کے اظہار کے بعد حامد کرزئی کے نائب بھارت کے دورے پر گئے ہیں۔ کریم خلیلی بھارت کی تاجر برادری کو افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں