پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے روز بھی مذاکرات

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کے نرخ مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے


ویب ڈیسک May 01, 2019
پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کے نرخ مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان تیسرے روز بھی مذاکرات جاری رہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے تیسرے روز بھی مذاکرات جاریرہے، وزارت خزانہ میں ہونے والے مذاکرات میں وزارت خزانہ، وزارت تجارت، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے حکام شریک تھے۔

گزشتہ روز مذاکرات کے دوسرے دن پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو 6سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگانے، بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے سمیت دیگر اہم یقین دہانیاں کرائی گئیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 10مئی تک جاری رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں