امریکی یونی ورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

حملہ آور یونیورسٹی کا طالب علم ہے جسے گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک May 01, 2019
حملہ آور یونیورسٹی کا طالب علم ہے جسے گرفتار کرلیا گیا فوٹو:اے ایف پی

LONDON: یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی کیمپس کو بند کردیا گیا اور انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی۔ پولیس نے یونیورسٹی کا گھیراؤ کرکے حملہ آور کو گرفتار کرلیا جس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

حکام نے بتایا کہ حملہ آور طالب علم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں جبکہ 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ تاحال واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں