علی ظفر میشا شفیع تنازع پر پاکستانی فنکاروں کی رائے

علی ظفر میشا شفیع تنازع پر شوبز فنکاروں کی رائے تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے


ویب ڈیسک May 01, 2019
کچھ فنکار میشا شفیع کو سپورٹ کررہے ہیں جب کہ کچھ فنکار علی ظفر اورلکس اسٹائل ایوارڈکا دفاع کرتے نظر آرہے ہیں۔ فوٹوفائل

نامور پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر اورگلوکارہ میشا شفیع کے درمیان جنسی ہراسانی تنازع پر شوبز کے دیگر فنکارکیا سوچتے ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔

علی ظفر اورمیشا شفیع کے درمیان جنسی ہراسانی تنازع میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید شدت آتی جارہی ہے۔ اس معاملے پر جہاں سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کے ہامیوں کے درمیان جنگ جاری ہے، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کی رائے بھی تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے۔ کچھ فنکار میشا شفیع کو سپورٹ کررہے ہیں جب کہ کچھ فنکار علی ظفر اورلکس اسٹائل ایوارڈکا دفاع کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر نے اپنے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم کا پول کھول دیا

نامور پاکستانی اداکارہ ریشم نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر علی ظفر کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرکے علی ظفر کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ شیئر کی جانے والی پوسٹ میں علی ظفر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عدالت میشا شفیع کا کیس برطرف کرچکی ہے۔ میں لوگوں کے سامنے یہ ثابت کروں گا کہ میشا جھوٹ بول رہی ہیں اور میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلارہی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BwytuD1B9vX/"]

ماڈل متھیرا نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے علی ظفر اورمیشا شفیع کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئرکرایا ہے جو اس دن کا ہے جس کے بارے میں میشا شفیع دعویٰ کررہی ہیں کہ علی نے ریہرسل کے دوران انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا، متھیرا نے لکھا تعجب ہے کیوں لوگ کسی شخص اوراس کی فیملی کو نقصان پہنچا کر اُسے درد دیتے ہیں۔ یہ ویڈیو کلپ ان تمام لوگوں سے واضح درخواست ہے کہ مہربانی کرکے اپنے بدلے کے لیے ''می ٹو''کا غلط استعمال نہ کریں۔ متھیرا نے علی ظفر کومضبوط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں تسلی دی اور کہا جو لوگ جھوٹ بولتے ہیں ان کا جھوٹ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر کی ملالہ کےبارے میں دئیے گئے بیان کی وضاحت



خوبرو گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر علی ظفر کی تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا اس معاملے کو تھوڑا وقت دیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہر کسی کی فیملی ہوتی ہے کم سے کم حقائق سامنے آنے دیں۔



پاکستانی اداکار احسن خان نےاپنی انسٹا گرام کی طویل پوسٹ میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی حمایت میں جنسی ہراسانی کے معاملے پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا لکس اسٹائل ایوارڈ کے پلیٹ فارم نے ہمیشہ ہماری انڈسٹری کو سپورٹ کیا ہے۔ جب میں نے بچوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے معاملے پر ڈراما اڈاری میں کام کیا تھا تو مجھے اس معاملے پر آواز اٹھانے کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیاگیا تھا۔ احسن خان نے مزید کہا کہ کسی کے بھی بارے میں فوراً اپنی رائے قائم کرلینا غلط ہے، ہمیں اپنے قانونی سسٹم پر بھروسہ کرنا چاہئے اور صرف الزام اور افواہوں کی بنیاد پر لوگوں کو برا بھلا کہنا بند کردینا چاہئے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BwtcIi_nezv/"]

نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے بھی ایک تقریب کے دوران اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میشاشفیع کے علی ظفر پر الزامات کا مقصد سستی شہرت کا حصول ہے۔

تاہم جہاں علی ظفر اور لکس اسٹائل ایوارڈز کی حمایت میں لوگ سامنے آرہے ہیں وہیں میشا شفیع کو سپورٹ کرنے والے بھی کم نہیں ہیں۔ نامور ہدایت کار جامی نے می ٹو مہم کی حمایت اور خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا لکس اسٹائل ایوارڈ احتجاجاً گھر سے باہر رکھ دیاتھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہدایت کار جامی نے اپنا ایوارڈ سڑک پر پھینک دیا

جب کہ ماڈل ایمان سلیمان نے بھی واضح الفاظ میں کہا تھا کہ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نامزد نہیں ہونا چاہتیں جو جنسی ہراسانی جیسے فعل میں ملوث ہو ان کا مطلب علی ظفر سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں