مجھے معلوم ہے حکومت کتنا عرصہ چلے گی طاہر القادری

وقت بتاکرغیریقینی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہتا، دہشتگردوں کی سزائوں پرعملدرآمد نہیں ہوگا


این این آئی August 22, 2013
کرپٹ نظام زمین بوس کرنے کیلیے ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کا انتظار کررہا ہوں۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ موجودہ حکومت کتنا عرصہ چلے گی مگر میں وقت بتا کرغیریقینی کی صورتحال پیدا نہیں چاہتا۔

موجودہ حکومت طالبان کی مدد سے وجود میں آئی یہ کبھی بھی دہشتگردوں کی سزائوں پرعملدرآمد نہیں کرائے گی، کرپٹ اور فرسودہ نظام کو زمین بوس کرنے کیلیے ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت تیارہونے کا انتظارکررہا ہوں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ طاہر القادری نے کہا کہ بلدیاتی انتخامات بد ترین نظام کا تسلسل ہیں اس بدی کا حصہ نہیں بنیں گے ' اسلام آباد واقعے میں سکندرکو ہیرومیڈیا نے بنایا،انقلاب کی راہ میں میڈیا رکاوٹ ہے،آئندہ احتجاج میں تنہا نہیں چلوں گا بلکہ دیگرہم خیال جماعتوں کوبھی شریک کریں گے۔



ہمارے لانگ مارچ کے دوران تبدیلی والے نعرے والی جماعت میری بات سمجھ جاتی توآج حالات یکسرمختلف ہوتے، فیصل آباد اورمظفرگڑھ میں منافع بخش پاور پروجیکٹس من پسندوں کوفروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔طاہر القادری نے کہا کہ ایک بہت بڑی شخصیت نے میرے موقف کو تسلیم کرلیا اور وہ اس کا اظہار بھی کرچکے ہیںتاہم انھوںنے اس شخصیت کا نام بتانے سے گریزکیا۔ انھوںنے کہا کہ ایک کروڑ افراد کی جماعت کرانے کا باقاعدہ آغازیکم ستمبر سے کیا جائے گا اوراس کی امامت میں کرائوں گا ۔ ایک کروڑ افراد کے ہمراہ یہ پہلی اورآخری جماعت ہوگی جس کا مقصد شیاطین کوبھگانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |