عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

عورتوں کے حقوق کے نام پر غیر اخلاقی مہم نے نوجوان طبقے پر منفی اثرات چھوڑے، درخواست


ویب ڈیسک May 01, 2019
عورتوں کے حقوق کے نام پر غیر اخلاقی مہم نے نوجوان طبقے پر منفی اثرات چھوڑے، درخواست فوٹو:فائل

عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، نادرا، پیمرا اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بناتے ہوئے عورت مارچ کے مختلف بینرز کو منسلک کیا گیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ عورتوں کے حقوق کے نام پر غیر اخلاقی مہم نے نوجوان طبقے پر منفی اثرات چھوڑے، اس قسم کے مارچ کو کنٹرول نہ کرنا ملک کے اسلامی نظریات کے خلاف ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اخلاق سے گرے ہوئے بینرز اٹھانے والوں کا ڈیٹا نادرا سے منگوایا جائے، اور غیر اسلامی، غیرقانونی اور غیراخلاقی فعل پر پابندی لگائی جائے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں