لاہور میں ٹارگٹ کلنگ میں پولیس اہلکار جاں بحق
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ہیڈ کانسٹیبل اشفاق کو اس کے بیوی بچوں کے سامنے قتل کردیا
لاہور کے علاقے گلشن حیات پارک شاہدرہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل اشفاق آئی جی آفس میں تعینات تھا اور اپنی گاڑی میں بیوی بچوں کے ہمراہ جارہا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی۔
ہیڈ کانسٹیبل اشفاق کو 8 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے موقعہ واردات سے گولیوں کے 15 خول اور دیگر شواہد جمع کرلئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے۔