
سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مزید افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی ہے اور ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج سکندر میمن نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں 50 بچے اور 15 بالغ افراد شامل ہیں، تمام مریضوں کا تعلق رتو ڈیرو اور نواحی گاؤں بوزدار اور اللہ ڈنو سیلرو سے ہے۔ ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق 2100 سے زائد مرد و خواتین اور بچوں کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں جن کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ میں ایڈز پھیلانے کے الزام میں ڈاکٹر گرفتار، ایڈز کی تصدیق
گزشتہ روز رتو ڈیرو کے علاقے میں ایڈز پھیلانے کے الزام میں ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے خود ایڈز سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔