راولپنڈیقتل کے4 فوجی ملزمان پولیس سے لیکرفوج کے حوالے

سول جج نے کمانڈنگ افسربریگیڈیئرآفتاب کی حوالگی کی درخواست منظورکرلی


Qaiser Sherazi August 22, 2013
سول جج نے کمانڈنگ افسربریگیڈیئرآفتاب کی حوالگی کی درخواست منظورکرلی فوٹو: فائل

سول جج احسن رضانے 14اگست کو جشن آزادی کے دن تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں شہری محمد الطاف کے گھرمبینہ طور پر داخل ہوکر حامدنوازکو فائرنگ کرکے قتل اورنعمان اسحاق کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتارفوجی افسرکرنل مدثر،حوالدارمحمد اشرف،حوالدار یاسرعلی شاہ اور نائیک توقیر حسین کوپولیس کی حراست سے فوج کے حوالے کرنے کاحکم دیدیاہے ۔

پولیس نے چاروں فوجی اہلکار باضابطہ طورپرفوج کے حوالے کر دیے،انھیں فوج کے حوالے کرنے کی درخواست کمانڈنگ افسربریگیڈیئر آفتاب افضل اورکرنل فواد احمد نے کی تھی۔



مقتول کے ورثاکی طرف سے کرنل (ر) سجاداختر،کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹس نے موقف اختیارکیاکہ قتل کیس میں فوج آرمی ایکٹ کے تحت ملزم کوتحویل میں نہیں لے سکتی،تفتیش مقامی پولیس ہی کریگی اور چالان مکمل ہونے تک فوجی ملزم کی تحویل پولیس کے پاس رہے گی۔۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں