ڈیرہ میں ضمنی انتخابات کا التوا ایک سازش ہے فضل الرحمن

امن و امان کا مسئلہ پہلے بھی تھا،آج بھی ہے،حلقے میں فوری انتخابات کروائے جائیں


Online August 22, 2013
الیکشن کے التوا پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے نام خط۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمامولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخابات کا التوا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضل الرحمن نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرتصدق جیلانی کوخط لکھا جس میں مولانافضل الرحمٰن نے مؤقف اختیارکیاکہ ان کے حلقے این اے25ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابات کانہ ہونا ایک سازش کاحصہ ہے اورالیکشن کمیشن کی جانب سے بھی انتخابات کا ملتوی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔



انھوں نے خط میں لکھا کہ امن وامان کا مسئلہ توڈیرہ اسماعیل خان میں پہلے بھی تھا اور آج بھی ہے اس لیے ہم اپنے حلقے میں فوری طور پر انتخابات کے حوالے سے الیکشن کے خواہاں ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کواعتماد میں نہیں لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں