قومی تعمیر نوکے لیے جاپانی سرمایہ کاری اہم ہے نواز شریف

ترقی اور قومی تعمیر نئی منتخب حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں جاپانی سرمایہ کاری بہت اہم ہوگی۔ نواز شریف


APP/Numainda Express August 22, 2013
ترقی اور قومی تعمیر نئی منتخب حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں جاپانی سرمایہ کاری بہت اہم ہوگی۔ نواز شریف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کو ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

بدھ کوجاپانی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی تارو کیمورا سے وزیراعظم آفس میں گفتگو میں انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ جاپان پاکستان کا قابل قدر ترقیاتی اور تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان مختلف شعبوں بالخصوص جاپان کے خصوصی اقتصادی زونزمیں مزید جاپانی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریگا۔

نوازشریف نے کہا کہ ترقی اور قومی تعمیر نئی منتخب حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں جاپانی سرمایہ کاری بہت اہم ہوگی۔ عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا فلپی لی ہوایرو اور کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود سے ملاقات میں نوازشریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عالمی ادارہ پاکستان کا توانائی کا بحران ختم کرنے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ نیپال کے وزیر خزانہ شنکر پرشاد کوئرالا کی سربراہی میں ملاقات کرنیوالے نیپالی وفد سے بات چیت میں نواز شریف نے کہاکہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو باہمی احترام اور علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مئوقف پر مبنی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |