سنٹرل جیل کراچی سے قیدی کے فرار کی کوشش ناکام

قیدی نے جیل کے اندرونی حصے میں سیکیورٹی کے دو حصار باآسانی عبور کرلیے تھے

قیدی نے جیل کے اندرونی حصے میں سیکیورٹی کے دو حصار باآسانی عبور کرلیے تھے فوٹو:فائل

فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے سینٹرل جیل سے قیدی کے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع نے بتایا کہ جیل کے ایوب وارڈ میں قید شہریار خان نے صبح بیرکس کھلنے کے بعد غوثیہ کالونی کی جانب رخ کیا اور فرار کی کوشش کی ، قیدی نے جیل کے اندرونی حصے میں سیکیورٹی کے دو حصار باآسانی عبور کرلیے۔


اس دوران جیل پولیس کے اہلکار کہیں دکھائی نہیں دیے ، تیسرے حصار کے سلسلے میں قائم واچ ٹاور پر تعینات ایف سی اہلکار نے جب ایک شخص کو یوں کھلے عام گھومتے دیکھا تو اس نے فوراً اسے متنبہ کیا اور فوری گرفتار کرکے وائرلیس پر جیل پولیس کو مطلع کیا ، اطلاع ملتے ہی جیل پولیس کی بھای نفری موقع پر پہنچی اور قیدی کو دوبارہ بیرک میں لے جاکر بند کردیا۔

آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر قیدی کو پکڑنے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپاہی ولی خان اور جیل پولیس کے سپاہی یامین کو تعریفی اسناد اور انعامی رقم سے نوازا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ پہلے تو واقعے کو چھپانے کی کوشش کرتی رہی لیکن بعد میں اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالتے ہوئے ایف سی اہلکار کے ساتھ ساتھ اپنے سپاہی کو بھی انعامی رقم سے نوازا۔
Load Next Story