ٹیکسوںڈیوٹی میںدی گئی چھوٹ ختم کرنے کے لیے کمیٹی قائم

کمیٹی ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں دی جانیوالی چھوٹ اوررعایت کے لیے جاری کردہ ایس آر اوز کاجائزہ لے گی.


Irshad Ansari August 22, 2013
کمیٹی ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں دی جانیوالی چھوٹ اوررعایت کے لیے جاری کردہ ایس آر اوز کاجائزہ لے گی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حکومت نے 6 ارب ڈالرکانیا قرضہ حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے عائدکردہ ٹیکسوں اورڈیوٹی میں دی جانے والی چھوٹ ختم کرنے کی شرط پوری کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آرکی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق کمیٹی 6 ارکان پر مشتمل ہوگی،اراکین میں ایڈیشنل فنانس سیکریٹری (بجٹ)، ممبران لینڈ ریونیو پالیسی ایف بی آر، ممبر کسٹمز، ممبر اسٹریٹجل پلاننگ،ریسرچ اینڈ اسٹیٹکس اورممبرنیشنل ٹیرف کمیشن وزارت تجارت شامل ہیں۔

کمیٹی ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں دی جانیوالی چھوٹ اوررعایت کے لیے جاری کردہ ایس آر اوز کاجائزہ لے گی اور انھیں ختم کرنے کی سفارشات پیش کرے گی۔اس بارے ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایاکہ اس حوالے سے ابتدائی ورکنگ کی گئی ہے،انھوں نے بتایا کہ ایف بی آرنے70سے زائداشیا پرسیلز ٹیکس میں دی جانیوالی چھوٹ اور رعایت ختم کرنے کی تجاویزتیارکی ہیں،چھوٹ ختم کرنے سے ایف بی آر کو24 ارب کااضافی ریونیوملے گا،جن اشیا پر چھوٹ ختم کرنیکاجائزہ لیاجائیگا انکی تعداد150 سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں