سی ایس ایس2012 ٹاپ 20 میں سے اکثریت نے ڈی ایم جی کا انتخاب کیا

2012 میں کامیاب218 امیدواروں کومختلف پیشہ ورانہ گروپس اورسروسزمیں گریڈ17 میںتعینات کرنیکا نوٹیفکیشن جاری


Numainda Express August 22, 2013
2012 میں کامیاب218 امیدواروں کومختلف پیشہ ورانہ گروپس اورسروسزمیں گریڈ17 میںتعینات کرنیکا نوٹیفکیشن جاری فوٹو: ایکسپریس

SWAT: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مقابلے کے امتحانات برائے 2012 میں کامیاب218 امیدواروں کومختلف پیشہ ورانہ گروپس اورسروسزمیں گریڈ17 میںتعینات کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

ٹاپ 20 میں سے اکثریت نے ڈی ایم جی کا انتخاب کیا۔بدھ کوجاری تفصیلات کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر15 اسامیوں میں سے1 پاکستان آڈٹ اینڈاکائونٹس گروپ،ڈی ایم جی2، فارن سروس2،ان لینڈسروس4، آفس مینجمنٹ گروپ4،پولیس سروس گروپ1، پوسٹل سروسزگروپ1کیلیے ہے۔پنجاب کی کل108 اسامیوں میںمیرٹ کی86، خواتین کی 12 اوراقلیتوں کی 10 اسامیاںہیں۔ سندھ رورل کی کل 34 اسامیوں میں سے میرٹ کی22، خواتین کی09 اوراقیلتوںکی3 اسامیاں ہیں۔

سندھ اربن کی کل 39 اسامیوں میں میرٹ32، خواتین5 اوراقلیتوںکی 2 اسامیاں ہیں۔خیبرپختونخواکی کل 24 اسامیوں میں میرٹ کی19، خواتین2 اور اقلیتوں کی 3ہیں۔ بلوچستان کی کل16 اسامیوں میں میرٹ11، خواتین 3اوراقلیتوںکی2 اسامیاں ہیں۔ گلگت بلتستان فاٹاکی کل7 اسامیوں میں میرٹ کی 4، خواتین2 اوراقلیتوںکی1 اسامی ہے۔آزاد جموں و کشمیرکی کل چاروں اسامیاں میرٹ کی ہیں،خواتین اوراقلیتوں کیلئے کوئی اسامی نہیں۔تمام امیدواروںکوہدایت کی ہے کہ وہ20 روز کے اندراندراپنی رضامندی یاناپسندیدگی کااظہارکردیں وگرنہ انکی مزیدکسی درخواست پر غورنہیںکیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔