شمالی وزیرستان حملہ افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

فرار ہونے والے دہشت گرد افغانستان کی طرف سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہوئے، دفترخارجہ


ویب ڈیسک May 01, 2019
افغان سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دی جائے، دفترخارجہ. فوٹو:فائل

دفترخارجہ نے پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور کو طلب کرکے افغان سرزمین ملک کے خلاف استعمال ہونے اور دہشت گرد حملے میں 3 پاکستانی جوانوں کی شہادت پر بھرپور اجتجاج کیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے آنے والے دہشت گردوں کا پاک فورسز پر حملے اور 3 سپاہیوں کی شہادت پر پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال ہونے پر بھی جواب طلب کیا ہے، طلبی ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان کی طرف سے کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب 70 سے 80 دہشت گردوں نے افغانستان کے ضلع گیان اور برمل سے سرحد عبور کی اور شمالی وزیرستان میں سرحدی باڑ لگانے والے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا، حملے میں 3 پاکستانی فوجی شہید اور 7 زخمی ہوئے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردہلاک اور بہت سے دہشت گرد واپس افغانستان فرار ہوگئے، دہشت گرد افغانستان کی طرف سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے فرار میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونےدی جائے، افغانستان اپنی طرف موجود دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے، پاکستان امید کرتا ہے کہ افغانستان ایسے انتظامات کرے کہ آئندہ ایسے حملے نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں