آسٹریلوی کرکٹر کو خاتون سے زیادتی پر 5 سال قید

ایلیکس ہیپ برن پر اپنے روم میٹ کی گرل فرینڈ سئ زایدتی کا الزام تھا


ویب ڈیسک May 01, 2019
ایلیکس ہیپبرن نے واٹس ایپ گروپ میں خواتین سے جنسی تعلقات استوار کرنے کا مقابلہ شروع کیا تھا۔ فوٹو : فائل

برطانوی عدالت نے آسٹریلوی کھلاڑی ایلیکس ہیپ برن کو خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی عدالت نے ووسٹر شائر کی جانب سے کاؤنٹی کھیلنے والے 23 سالہ آل راؤنڈر ایلیکس ہیپ برن کو جنسی زیادتی کے ایک مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے فلیٹ میں غنودگی کے عالم میں تھے، ان پر اپنے روم میٹ کرکٹر کی گرل فرینڈ سے زیادتی کا الزام تھا۔

کھلاڑی کے وکیل نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر نوجوانوں نے نا پختگی کا ثبوت دیا اور اپنے کیریئر کے آغاز میں بڑی غلطی کربیٹھے یہ صرف ایک کھیل تھا جو اس حد تک بڑھ جائے گا اس کا اندازہ نہ تھا تاہم ہیئرفورڈ کراؤن کی عدالت نے کھلاڑی کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔