عراق 6 بم دھماکے 35 افراد جاں بحق 120 القاعدہ ارکان گرفتار

عمارہ، حلہ اورناصریہ شہروں میں یکے بعد دیگرے بم دھماکے ہوئے، سیکڑوں زخمی، فورسز نے آپریشن کے دوران 16شدت پسند ماردیے

عمارہ، حلہ اورناصریہ شہروں میں یکے بعد دیگرے بم دھماکے ہوئے، سیکڑوں زخمی، فورسز نے آپریشن کے دوران 16شدت پسند ماردیے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق میں بم دھماکوں فائرنگ اورتشددکے دیگر واقعات میں کم از کم 35افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال ذرائع اورسیکیورٹی اداروں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے جنوبی شہروں عمارہ حیلہ اورناصریہ میں یکے بعد دیگرے 6 بم دھماکوں میں 10افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔




شمالی بغداد میں واقع ایک ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے میں 5افراد لقمہ اجل بنے جبکہ اسی علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2پولیس اہلکاروں اور ایک یونیورسٹی ملازم کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ ادھر عراقی سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 16 شدت پسندوں کوہلاک اور120کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
Load Next Story