عمران خود کلیئرنہیں بیانات پرتبصرہ وقت کاضیاع ہے پرویزرشید

عمران خان کو بھی انتخابات کے نتائج کوحوصلے اورکھلے دل سے تسلیم کرناچاہیے۔ پرویزرشید

عمران خان کو بھی انتخابات کے نتائج کوحوصلے اورکھلے دل سے تسلیم کرناچاہیے۔ پرویزرشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشیدنے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیانات کومحض حقائق سے راہ فرار اختیارکرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بے بنیاد الزام تراشیوں پرمبنی بیانات ہیں جو وہ پہلے بھی کئی مرتبہ میڈیاکے سامنے پیش کر چکے ہیں۔


پاکستان کے انتخابات کوملکی وعالمی اداروں نے شفاف اور غیرجانبدارقراردیاہے،عمران خان کو بھی انتخابات کے نتائج کوحوصلے اورکھلے دل سے تسلیم کرناچاہیے۔بدھ کواپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا قیام موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ سابقہ دورحکومت میں مکمل اتفاق رائے سے کیا گیا تھا،انکے بارے میں اعتراضات متعلقہ فورم پراٹھائے جاسکتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story