رسالپور ميں اتائی كے مبینہ غلط انجیكشن نے 8 سالہ بچے كی جان لے لی

ڈاکٹر نے ڈرپ اور انجكشن لگايا جس کے بعد بچے كی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گيا، لواحقین


Numainda Express May 01, 2019
ڈاکٹر نے ڈرپ اور انجكشن لگايا جس کے بعد بچے كی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گيا، لواحقین ۔ فوٹو : فائل

غلط انجیکشن کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں رسالپور كے نواحی علاقے کا رہائشی 8 سالہ بچہ مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے دم توڑ گیا۔

رسالپور كے نواحی علاقے شيريں كوٹھے مسكين آباد ميں مبينہ طور پر اتائی ڈاكٹر كے غلط انجیكشن نے 8 سالہ بچے كی جان لے لی۔

بچے كے لواحقين كے مطابق ابوبكر كو دو روز سے بخار تھا، اسے علاج كے لئے مقامی ڈاكٹر كے پاس لے گئے جہاں ڈاکٹر نے ڈرپ اور انجكشن لگايا جس کے بعد بچے كی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گيا۔

تھانہ رسالپور پوليس كے مطابق بچے كے ماموں كی مدعيت ميں ڈاكٹر كے خلاف روزنامچہ درج كرليا گيا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں