دنیا کی کوئی طاقت جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے نہیں روک سکتی گیلانی

پنجاب میں غیرجماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہوگا


INP August 22, 2013
ن لیگ نے 3 ماہ میں قوم کو مایوس کیا، پی پی ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ فوٹو : فائل

ABBOTTABAD: پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

جنوبی پنجاب کے ساتھ آج بھی سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے، پنجاب میں غیرجماعتی بنیادپربلدیاتی انتخابات کا انعقادجمہوریت پرشب خون مارنے کے مترادف ہوگا، (ن) لیگ نے پہلے3ماہ میں قوم کومایوس کیا اور وزیر اعظم کا قوم سے خطاب بھی مایوس کن رہا،جس میں قوم کومسائل کے حل کیلیے حکو متی اقدامات سے آگاہ نہیںکیا،پیپلزپارٹی ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی اورکامیابی حاصل کرے گی۔



لندن سے وطن واپسی پرلاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادپرکرانے سے پنجاب حکومت کمزور ہونے کاخدشہ تھااس لیے غیر جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں اورمنتخب نمائندوں کوپولیس کے زور پراپنے ساتھ ملایاجائے گا،یہ اقدام اٹھانے والی جماعت خودکوعوام کے زیادہ قریب ترسمجھتی تھی لیکن اس کا یہ اقدام پری پول رگنگ ہے۔انھوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے عام انتخابات سے قبل تبدیلی کے نعرے لگائے لیکن وہ آج کہیںنظرنہیں آرہی،انتخابات سے قبل عوام سے یہ بھی کہاگیاکہ منتخب ہونے کے3ماہ بعدبجلی دیدیں گے لیکن آج کہا جارہا ہے کہ 5 سال بعددیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں