چھوٹی سی پیپلز پارٹی کو میری جماعت میں ضم کردیں عائشہ گلالئی کا بلاول کو مشورہ

پاکستان پیپلز پارٹی اب صرف سندھ تک محدود رہ گئی ہے، عائشہ گلالئی


ویب ڈیسک May 01, 2019
پاکستان پیپلز پارٹی اب صرف سندھ تک محدود رہ گئی ہے، عائشہ گلالئی

تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی چھوٹی سی جماعت کو ان کی پارٹی میں ضم کردیں۔

پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کے بیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'میرا مفت مشورہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جوکہ صرف اب سندھ تک محدود ہے وہ پاکستان تحریک انصاف گلالئی میں ضم کردیں۔



واضح رہے کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں عددی لحاظ سے تیسری سب سے بڑی جماعت ہے جب کہ عائشہ گلالئی کی 2018 کے عام انتخابات میں ضمانتیں بھی ضبط ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔