وفاقی وزراء سمیت کئی ارکان قومی اسمبلی کے اثاثوں اور ظاہر کردہ تفصیلات میں تضاد

الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی سے وضاحت مانگ لی


ویب ڈیسک May 01, 2019
الیکشن کمیشن نے 8 ارکان قومی اسمبلی کو خطوط ارسال کردیے،ذرائع، فوٹو: فائل

MUMBAI: وفاقی وزیر شیخ رشید اور غلام سرور سمیت 8 ارکان اسمبلی کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کے گوشواروں میں تضاد سامنے آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید اوروزیر ایوی ایشن غلام سرور خان سمیت 8 ارکان اسمبلی کے مالی سال 19-2018 کے گوشواروں اور کاغذات نامزدگی میں تضاد کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پولیٹیکل فنانس سیل ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے گوشواروں کی چھان بین کررہا ہے جس میں 8 ارکان اسمبلی کے گوشواروں میں تضاد سامنے آنے پر مذکورہ ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مذکورہ ارکان کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں گوشواروں اور کاغذات میں سامنے آنے والے تضادات پر 15 دن میں جواب دینے کا وقت دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔