ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اربوں روپے کے مالی اسکینڈل کا اہم ملزم دبئی سے واپسی پر گرفتار

ملزم نے ٹڈاپ کے پروجیکٹ منیجر مرچومل کی ملی بھگت سے کاغذی کمپنیوں کے نام پر 8 کروڑ روپے کے جعلی کلیم حاصل کیے۔

ملزم نے ٹڈاپ کے پروجیکٹ منیجر مرچومل کی ملی بھگت سے کاغذی کمپنیوں کے نام پر 8 کروڑ روپے کے جعلی کلیم حاصل کیے۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ) میں ٹریڈ سبسڈی کی مد میں کیے جانے والے اربوں روپے کے مالی اسکینڈل کا اہم ملزم فرحان رشید دبئی سے وطن واپسی پر گرفتار کرلیا ہے۔


ملزم نے ٹڈاپ کے پروجیکٹ منیجر مرچومل کی ملی بھگت سے کاغذی کمپنیوں کے نام پر 8 کروڑ روپے کے جعلی کلیم حاصل کیے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل نے گذشتہ دور حکومت میں ٹڈاپ کے اعلی افسران اور برآمد کنندگان کی ملی بھگت سے ٹریڈ سبسڈی کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کی نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

جس میں سابق ڈائریکٹر جنرل ٹڈاپ، جاوید انور، پروجیکٹ منیجر مرچومل اور آڈٹ کمپنی کے ذمے داروں کو گرفتار کیا تھا جبکہ مقدمے میں ٹڈاپ کے دیگر اعلی افسران اور کاغذی ایکسپورٹ کمپنیوں کے مالکان اور دیگر افراد تاحال مفرور ہیں، ایف آئی اے نے مقدمے میں مطلوب اہم ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے تھے اور بدھ کو دبئی سے وطن واپسی پر مالی اسکینڈل کے ایک اور اہم ملزم فرحان رشید کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story