پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریب میں مرکزی رہنما شریک نہ ہوئے

وزارتوں كے قلمدان تبدیل ہونے والے فواد چوہدری اور شہریار آفریدی بھی تقریب میں نہ آئے


Numainda Express May 01, 2019
وزارتوں كے قلمدان تبدیل ہونے والے فواد چوہدری اور شہریار آفریدی بھی تقریب میں نہ آئے، فوٹو: سوشل میڈیا

تحریك انصاف كے 23ویں یوم تاسیس كی تقریب میں كپتان كے اہم كھلاڑی تقریب سے غائب رہے۔

كابینہ سے فارغ كیے گئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر اور سابق وزیر صحت عامر كیانی یوم تاسیس كی تقریب میں شریک نہ ہوئے۔ وزارتوں كے قلمدان تبدیل ہونے والے فواد چوہدری اور شہریار آفریدی بھی تقریب میں نہ آئے۔ تحریک انصاف كے سینئر رہنماء جہانگیر ترین نے بھی مركزی تقریب كے روز لاہور میں اپنی مصروفیات جاری ركھیں تاہم یوم تاسیس كے تقریب میں شریک نہ ہوئے۔

ویل چیئر پر آئے عطاءاللہ عیسی خیلوی نے عمران خان كے لیے شعر گنگنائے تو وزیراعظم عمران خان اپنی نشست سے اٹھ كر عطاء اللہ خان عیسی خیلوی كے پاس گئے، عطاء عیسی خیلوی نے وزیراعظم عمران خان كا ہاتھ چوما۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کو شکر ادا کرنا چاہیے کہ تکنیکی وجوہات پر عدالتوں سے بچ نکلے، وزیراعظم



گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پارٹی ترانہ "روک سكو تو روک لو" گنگنا كر داد وصول كی، اس موقع پر كراچی سے تعلق ركھنے والے اركان اسمبلی نے اسٹیج پر عمران اسماعیل كے پاس جانے كی كوشش كی لیكن وزیراعظم كے سیكیورٹی اسٹاف نے اركان كو آگے جانے سے روک دیا۔

تقریب كا آغاز وفاقی وزیر نورالحق قادری نے تلاوت سے كیا گیا۔ تقریب كے اختتام پر پارٹی آئین میں ترمیم كی متفقہ قرارداد منظور كرلی گئی۔ تقریب میں عمران خان كی 23 سالہ جدوجہد سے متعلق 15 منٹ كی فلم بھی دكھائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔