بجلی گیس چوری کرنیوالی کئی فیکٹریوں پر چھاپے متعدد گرفتار

گوجرانوالہ میں 8 فیکٹری مالکان کو 49 لاکھ ڈیٹیکشن بل ڈال دیا گیا، 2 کیخلاف مقدمہ درج


Numaindgan Express August 22, 2013
رحیم یار خان میں 16بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ملتان، مظفر گڑھ، ہڑپہ میں بھی کارروائی۔ فوٹو: فائل

بجلی و گیس چوروں کیخلاف چھاپے گزشتہ روز بھی جاری رہے۔ گوجرانوالہ میں اسپیشل ٹاسک فورس نے گیس و بجلی چوری میں ملوث سیکو میٹل ورکس سمیت 8 فیکٹری مالکان کو مجموعی طور پر 49 لاکھ سے زائد ڈیٹیکشن بل ڈال دیا ہے اور 2 فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

سیکو میٹل ورکس میں عمران بٹ، شہزاد علی نے انڈر گرائونڈ فرش کے نیچے سے گیس پائپ لائن ڈال رکھی تھی اور گیس میٹر بھی ٹمپرڈ تھا، دونوں بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کروانے کے بعد 45 لاکھ روپے ڈیٹیکشن بل ڈال دیا گیا ہے۔ اسپیشل فورس نے اس فیکٹری کی چوری پکڑنے کیلئے تین روز تک کھدائی جاری رکھی تھی۔ علاوہ ازیں نوشہرہ سانسی روڈ پر اصغر علی، شوکت حسین، امان اللہ، محمد یعقوب اور کنگنی والا میں اپل میٹل ورکس کے مالک مدثر احمد و دیگر الطاف، یعقوب کو گیس و بجلی چوری کرنے میں پائے گئے جن کو مجموعی طور پر چار لاکھ 73 ہزار 660 روپے ڈیٹیکشن بل ڈالا گیا۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ نے اگوکی روڈ شہاب پورہ سیالکوٹ میں پاک صدف سرجیکل فیکٹری پر چھاپہ مار کر گیس چوری میں ملوث فیکٹری مالک منور اقبال کو گرفتار کرکے گیس چوری کے آلات اپنے قبضہ میں لے لئے اور فیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رحیم یار خان میں مزید 16بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جن کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ ضلع ملتان میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی آگئی ہے اور ضلعی ٹاسک فورس نے گزشتہ روز طارق روڈ پر واقع کیسل ان گیسٹ ہائوس اور بیوٹی پارلر پر چھاپے مار کر لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی ہے۔



ڈیرہ غازیخان میں بجلی چوری پر تین افراد کیخلا مقدمات درج کر لئے گئے، خانیوال میں16 بجلی چوروں کو 18 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا اور 8 کو گرفتار کرا کے مقدمات درج کرا دیئے۔ مظفر گڑھ میں میپکو ٹیم نے قنوان چوک مارکیٹ میں بخاری پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر کافی عرصے سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جبکہ فش فارم ٹیوب ویل پر بوگس میٹر لگانے کے الزام میں ملک مجاہد تھہیم کو پکڑ لیا۔ کبیروالا میں تین بجلی چور جبکہ پرانہ اڈا کبیروالا پر مشہور ہوٹل اور تین بڑی مٹھائی کی دوکانیں اور سراور پور روڈ پر واقع ایک بیکری پر گیس چوری پکڑی گئی۔ ایک آئیس فیکٹری اور بیکری سے بھی گیس چوری پکڑی گئی۔

ہڑپہ میں پانچ بجلی چوروں اور ایک گیس چوری کے مرتکب سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ 30سال سے ملک کی بڑی فیکٹر یوں میں بجلی چوری کے لیے الیکٹرانک آلا ت اور ریموٹ نصب کر نے والا بین الصوبا ئی بجلی چور پیر محل میں رنگے ہا تھوں پکڑا گیا۔ ملزم سلطان محمود کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دیدی گئی۔ آن لائن کے مطابق عارف والا میں تھانہ کے نائب محرر طارق کے گھر بجلی چوری پکڑی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |