مدیحہ گوہر کی یاد میں ٹریبیوٹ پروگرام کا انعقاد

خاور قوال پارٹی نے بابا بلھے شاہ کا کلام پیش کرکے مدیحہ گوہر کو خراج تحسین پیش کیا۔

خاور قوال پارٹی نے بابا بلھے شاہ کا کلام پیش کرکے مدیحہ گوہر کو خراج تحسین پیش کیا۔ فوٹو: فائل

اجوکا تھیٹرکے زیر اہتمام مدیحہ گوہر کی یاد میں ٹریبیوٹ پروگرام کا انعقاد جب کہ تصاویری نمائش کے ساتھ مدیحہ گوہر کی ڈائریکشن میں بننے والا شہرہ آفاق کھیل ''بری'' پیش کیا گیا۔


الحمرا ہال میں ہونے والے پروگرام میں خاور قوال پارٹی نے بابا بلھے شاہ کا کلام پیش کرکے مدیحہ گوہر کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان کی معروف تھیٹر اور ہیومین رائٹس ایکٹوسٹ مدیحہ گوہر کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے اجوکا تھیٹر نے منگل کی شام الحمرا ہال نمبر 2میں رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں فن، ادب، ثقافت اور دیگر شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔

لیجنڈ فنکارہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے ہونے والے پروگرام میں تصویری نمائش، ڈاکو منٹری اسکریننگ، قوالی پرفارمنس کے ساتھ اجوکا تھیٹر نے معروف کھیل ''بری'' بھی پیش کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔
Load Next Story