غیر جماعتی الیکشن ن لیگ کے منشور کے منافی ہیں فاروق ستار

تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے نظریات اور خیالات ایک دوسرے کے قریب ترین ہیں


Monitoring Desk August 22, 2013
الطاف حسین پر کوئی پابندی نہیں، ٹودی پوائنٹ میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے رہنما فارق ستار نے کہا ہے کہ لندن میں الطاف حسین کی نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

پاکستان میں آج بھی ان کے پرانے دشمن موجود ہیں، ایم کیو ایم کے نظریات اور خیالات کے قریب ترین اگر کوئی جماعت ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے، پنجاب میں غیر جماعتی الیکشن ن لیگ کے منشور کے منافی ہیں ۔ایکسپریس نیو ز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حقیقی بنائی گئی ان لوگوں کو لاہور میں رکھا گیا اور ٹریننگ دی گئی ایساکس قانون کے تحت کیا گیا کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف سیاسی جماعت بنائی گئی۔



عامر خان کو کسی پروگرام میں بٹھایاجائے تو وہ اصل حقائق سے پردہ اٹھائیں گے ایم کیو ایم کو باقاعدہ سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی۔ کسی کو بھی یہ اختیار حاصل نہیں کہ جس کو مرضی غدار کہہ دیں اور جس کو مرضی محب وطن ۔لندن میں الطاف بھائی کی نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے لندن کی پولیس نے کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے وہ بہت کم کہیںنکلتے ہیں، پاکستان میں آج بھی ان کے دشمن موجود ہیں۔الطاف حسین اورایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ نظریا تی طورپر سوچ کے قریب ترین اگر کوئی سیاسی جماعت ہے تو وہ پی ٹی آئی ہی ہے کیونکہ ہماری طرح وہ بھی موورثی سیاست کے خلاف اور مڈل کلاس کے لوگوں کو سیاست میں لانے کے حق میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں