کراچی میں ہیٹ ویو کا دوسرا دن درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 02, 2019
آج شہر کا درجہ حرارت40 سے 42 ڈکری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات فوٹوفائل

شہرقائد میں آج ہیٹ ویو کا دوسرا دن ہے جب کہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے چند روز قبل ہی یکم مئی سے 4 مئی تک کراچی میں شدید گرمی اورہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی تھی، گزشتہ روز بھی شہرقائد میں لوکے تھپیڑے چلتے رہے جب کہ آج بھی سورج آگ برسائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جب کہ آج شہر کا درجہ حرارت40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں جاری شدید گرمی کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا ہے، گرمی کے باعث ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے جب کہ ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں