وزیرخارجہ کا دورہ مالدیپ اور سری لنکا منسوخ

سری لنکا میں سیکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا، سفارتی ذرائع


ویب ڈیسک May 02, 2019
سری لنکا میں سیکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا، سفارتی ذرائع۔ فوٹوفائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ مالدیپ اور سری لنکا منسوخ کردیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ مالدیپ اور سری لنکا منسوخ کردیا گیا ہے، وزیرخارجہ نے 2 مئی کوایک روزہ دورہ مالدیپ پرجانا تھا جب کہ 3 سے 5 مئی تک سری لنکا کا دورہ بھی کرنا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سری لنکا میں سیکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا، سری لنکا میں حالیہ دہشت گردی کے بعد صورتحال معمول پر نہیں آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔