فلپائن میں بارشوں و سیلاب سے 30 لاکھ افراد متاثر چین میں ڈنگی پھیل گیا

منیلا اور گرد ونواح میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، 8 ہلاک، شہرکا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہے


APP August 22, 2013
منیلا اور گرد ونواح میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، 8 ہلاک، شہرکا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہے، باقی میں بھی پانی پھیل گیا۔ فوٹو: رائٹرز

فلپائن کے دارالحکومت منیلا اور اس کے گردونواح میں شدید مون سون بارشوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔

ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی، لاکھوں افراد بے گھرہو گئے جبکہ چین میں بارشوں ' سیلاب کے باعث 3 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے اور صوبہ ینان میں ڈنگی وائرس پھیل گیا جس کے باعث 102افراد اس بیماری سے متاثر ہوگئے۔



ادھر خشک سالی سے متاثرہ نائجیر ملک میں بھی شدید سیلاب کے باعث7بچوں سمیت8 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زیادہ بے گھر ہوگئے ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث دارالحکومت منیلا اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں شدید سیلاب سے تقریباً 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں