نیب وکیل کو شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے محنت کرنا پڑے گی سپریم کورٹ

نیب کے وکیل اور تفتیشی افسر کو تفصیل سے سنیں گے، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک May 02, 2019
نیب کے وکیل اور تفتیشی افسر کو تفصیل سے سنیں گے، سپریم کورٹ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے نیب کے وکیل نعیم بخاری سے کہا ہے کہ آپ کو شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے محنت کرنا پڑے گی۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔ شہبازشریف کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی پیش ہوئے۔ فواد حسن فواد کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کیس میں اضافی دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے آشیانہ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت چیلنج کردی

جسٹس عظمت سعید نے حکم دیا کہ کرپشن میں کس کا کیا کردارتھا تفصیل بنا کر پیش کی جائیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی الزامات کا چارٹ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ جس نے کاغذات جمع کروانے ہیں کروا دے، ہم نیب کے وکیل اور تفتیشی افسر کو تفصیل سے سنیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف پر مالی بدعنوانی کا الزام نہیں

جسٹس عظمت سعید نے نیب کے وکیل نعیم بخاری سے کہا کہ آپ کو ضمانت منسوخی کیلئے محنت کرنا پڑے گی۔ سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔