کے ای ایس سی اور سندھ حکومت کو 52 ارب معاف کرنے پر کارروائی ہوگی عابد شیر علی

سابقہ دور میں پیپلز پارٹی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذمے31 ارب روپے اور سندھ حکومت کے ذمے 21ارب روپے معاف کیے


INP August 22, 2013
سابقہ دور میں پیپلز پارٹی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذمے31 ارب روپے اور سندھ حکومت کے ذمے 21ارب روپے معاف کیے. فوٹو : فائل

وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے بتایا ہے کہ حکومت کے ای ایس سی اور سندھ حکومت کے ذمے سابقہ دور میں بجلی کی مد میں 52 ارب روپے معاف کیے جانے کے معاملے پر ذمے داران کے خلاف کارروائی کےلئے سپریم کورٹ جانے پرغور کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران انھوں نے کہا کہ سابقہ دور میں پیپلز پارٹی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذمے 31 ارب روپے اور سندھ حکومت کے ذمے 21ارب روپے معاف کیے۔ ہماری حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کیا ذمے داران کے خلاف حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔