چمن پولنگ اسٹیشنز کے باہر رکھے مشکوک ڈبے 7 گھنٹے بعد مٹی سے بھرے نکلے

بم کی موجودگی کی اطلاع پر دونوں پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک August 22, 2013
بم کی موجودگی کی اطلاع پر دونوں پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

چمن میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر رکھے گئے 2 مشکوک ڈبے 7 گھنٹے گزرنے کے بعد مٹی سے بھرے نکلے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن کے حلقہ این اے 262 کے پولنگ اسٹیشنز کے باہر دو مشکوک ڈبے رکھے ہوئے تھے، بی ڈی ایس کے عملے کو شک تھا کہ دونوں ڈبوں میں 20 سے 25 کلو گرام بارودی مواد موجود ہے، بم کی موجودگی کی اطلاع پر دونوں پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا، تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے بعد دونوں ڈبے مٹی سے بھرے نکلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں