فیصل آباد میں پولنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری

لاہور کے حلقہ این اے 129 کے پولنگ اسٹیشنوں میں میڈیا کے نمائندوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔


ویب ڈیسک August 22, 2013
فیصل آباد کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ عملے اور ووٹرز نے موبائل فون لے جا کر ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

فیصل آباد میں ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہے جبکہ لاہور کے حلقہ این اے 129 کے پولنگ اسٹیشنوں میں میڈیا نمائندوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں میں موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی لیکن فیصل آباد کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور پولنگ عملے اور ووٹرز نے موبائل فون پولنگ اسٹیشنوں کے اندر لے جا کر ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادی۔

دوسری جانب لاہور کے حلقہ این اے 129 کے پولنگ اسٹیشنوں سے پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو باہر نکال دیا ہے اور میڈیا نمائندوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے کارڈ کو بھی ماننے سے انکار کردیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یہی حکم دیا گیا ہے کہ میڈیا کے نمائندے پولنگ اسٹیشنوں کی حدود سے باہر رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |