شاہی قلعے میں دنیا کی سب سے بڑی پکچروال مکمل

دیوار کے مغربی حصے کی لمبائی 350 فٹ اور اونچائی 50 فٹ ہے


May 02, 2019
دیوار کی بحالی کا کام والڈ سٹی لاہور اتھارٹی اور آغا خان کلچر فار سروس نے شروع کیا تھا فوٹو: ایکسپریس

شاہی قلعے میں دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال مکمل ہوگئی ہے۔

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کے مغربی حصے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ دیوار کے مغربی حصے کی لمبائی 350 فٹ اور اونچائی 50 فٹ ہے۔ اس دیوار میں 635 نمونے محفوظ ہیں۔ اس دیوار کی بحالی کا کام والڈ سٹی لاہور اتھارٹی اور آغا خان کلچر فار سروس نے 2018 میں شروع کیا تھا۔ یہ شاندار پکچر وال موزیک ٹائل، فریسکو ورک اور برکس پر مشتمل ہے. یہ اپنے طول و عرض، ساخت اور رنگوں کی وجہ سے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے. مغل بادشاہ اکبر نے اس دیوار کو تعمیر کیا تھا، دور جہانگیری میں بھی اس پر کام جاری رہا اور مغل بادشاہ شاہجہاں نے 1632 میں اسے مکمل کیا۔



ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ پکچر وال اس خطے کا نایاب نمونہ ہے جس کو اب اس طرز پر بحال کیا گیا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کو جلد سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا اور اس کا گائیڈڈ ٹور بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں