پی ٹی ایم کے کچھ لوگ بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں آرمی چیف
بھٹکے ہوئے لوگ عوام کے جذبات مجروح کررہے ہیں لیکن یہ منفی قوتیں اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گی، سربراہ پاک فوج
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ کے کچھ لوگ بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ سے ملاقات اور بات چیت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں لیکن پی ٹی ایم کے کچھ لوگ بیرونی عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، بھٹکے ہوئے لوگ عوام کے جذبات مجروح کررہے ہیں لیکن یہ منفی قوتیں اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم اورمسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کردار ادا کیا، قوم اور پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں، قبائلی عوام دہشت گردی سے متاثر ہوئے تاہم فورسز قبائلیوں کے مسائل پر بلاتفریق کام کررہی ہیں۔
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستانیوں کا مستقبل باصلاحیت نوجوانوں سےوابستہ ہے اور پائیدارامن کی جانب پیش رفت کے لیے سماجی ترقی پہلا قدم ہے،اب وقت آگیا ہے سماجی اورمعاشی ترقی پرتوجہ دی جائے جب کہ تعلیم اہم شعبہ جس پرتوجہ کی ضرورت ہے۔