ضمنی انتخابات میں11مئی کو ملنے والی شکایات دور کرنے کی پوری کوشش کی ہے سیکریٹری الیکشن کمشنر

انتخابی ضابطہ اخلاق کےمطابق سوائے ووٹ ڈالنے کی جگہ کے میڈیا کے نمائندے تمام کوریج کرسکتے ہیں،اشتیاق احمد


ویب ڈیسک August 22, 2013
ضابطہ اخلاق ور قانون کے مطابق سوائے ووٹ ڈالے کی جگہ کے میڈیا کے نمائندے تمام کوریج کرسکتے ہیں۔ اشتیاق احمد. فوٹو ایکسپریس نیوز

لاہور: سیکریٹری الیکشن کمشنر اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں 11 مئی کو ملنے والی شکایات دور کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق سوائے ووٹ ڈالنے کی جگہ کے میڈیا کے نمائندے پولنگ اسٹیشنز کے تمام حصوں کی کوریج کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کے جن نمائندوں کو خصوصی کارڈز جاری کئے گئے ہیں وہ کمرے کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن میں جاسکتے ہیں۔

اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنز کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق تمام حلقوں میں پولنگ جاری ہے اور ملک میں ہونے والے عام انتخانات 2013 کا عمل آج مکمل ہونے جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 11مئی کو سیکیورٹی کے حوالے سے ملنے والی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے اور ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنایا گیا ہے، ضمنی انتخابات میں کل 7000 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے ہیں، جن میں سے 2600 حساس جبکہ 1800سےزائد حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی بھی قسم کی گڑبڑ کا ذمہ دار پریذائیڈنگ افسر ہے، اسی لئے پریذائیڈنگ افسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں تاکہ وہ انتخابی عمل کو شفاف رکھنے کے لئے کسی کے بھی خلاف موقع پر کارروائی کرسکے، تاہم اگر کسی وجہ سے پریذائیڈنگ افسر اختیارات کا استعمال نہیں کرتا تو پاک فوج کے افسران مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے گڑبڑ پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور انداز میں کارروائی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |