قائم مقام الیکشن کمشنر کامیڈیا کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا نوٹس
ووٹرز پریذائیڈنگ افسر کے پاس موبائل رکھوا کر ووٹ ڈال سکتے ہیں،قائم مقام الیکشن کمشنر
لاہور:
قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ایکسپریس نیوز کی جانب سے پولنگ اسٹیشنزمیں میڈیا کے نمائندوں کو داخل نہ ہونے دینے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ملک بھر میں انتخابی عملے کو میڈیا کو نہ روکنے کی ہدایت کردی ہے۔
لاہور کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ بوتھ کو چھوڑ کر جہاں جہاں پریذائڈنگ افسران اور دیگر پولنگ کا عملہ جاسکتا ہے، جانے کی اجازت ہے اور اسی لئے میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی کارڈ بھی جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے فیصل آباد میں پولنگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی ہرگز اجازت نہیں تاہم وہ پریذائیڈنگ افسر کے پاس موبائل رکھوا کر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
قائم مقام الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ وہ ضمنی انتخابات کے لئے پنجاب حکومت کے تمام انتظامات سے مطمئن ہیں اور تمام صورتحال تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کمیشن کے حکام کو ہدایت کی پولنگ کے حوالے سے عوام کی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے۔
واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 میں پولیس حکام نے میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہونے سے روکا تھا اور الیکشن کمیشن کے کارڈ کو بھی ماننے سے انکار کردیا تھا۔