ملک بھر میں خط کی ترسیل 8 روپے سے بڑھا کر 20 روپے ہوگئی
ایک کلوگرام کے رجسٹرڈ پارسل کا ٹیرف 40 روپے سے بڑھاک ر 100 روپے کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن
ISLAMABAD:
پاکستان پوسٹ کی انتظامیہ نے ڈاک ٹیرف میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب پاکستان بھر میں خط کی ترسیل 8 روپے سے بڑھ کر 20 روپے ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پوسٹ کی انتظامیہ نے ڈاک ٹیرف میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے، اور ملک بھر میں خط کی ترسیل 8 روپے سے بڑھ کر 20 روپے ہوگئی ہے، اس حوالے سے محکمہ ڈاک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ شدہ ٹیرف کا اطلاق 4 مئی 2019 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 500 گرام وزن کی حامل آرڈنری ڈاک کا ٹیرف 40 روپے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا، جب کہ 2000 گرام وزن کی حامل آرڈنری ڈاک کا ٹیرف 100 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کردیاگیا،اسی طرح 2000 گرام وزن کے حامل کتب رسائل کا ٹیرف 25 روپے بڑھا کر 63 روپے کردیا گیا ہے۔
ایک کلوگرام کے رجسٹرڈ پارسل کا ٹیرف40 روپے سے بڑھاکر 100 روپے کردیا گیا ہے، جب کہ 30 کلو گرام کے رجسٹرڈ پارسل کا ٹیرف 350 روپے سے بڑھاکر 875 روپے کردیا گیا ہے۔